پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،7 افراد گرفتار،مقدمہ درج

پیر 29 مئی 2017 18:48

پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،7 افراد گرفتار،مقدمہ درج
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،7 افراد گرفتار،10 لیٹرشراب ،2100گرام چرس و ناجائز اسلحہ برآمد ،تفصیل کے مطابق محلہ عیدگاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد امین کو گرفتارکرکے دس لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں33/EB میں منشیات فروشی کے اڈے سے شبیرالحسن اور ناصر سکنہ163/EB کو2100 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،اسی طرح پولیس نے بلدیہ چوک سے محمد صدیق ، کالج چوک سے عدنان ، شبیرالحسن سکنہ33/EB ، شہزاد سکنہ13/KB کو گرفتارکرکے ناجائز پمپ ایکشن، پسٹل30 بور اور11 عدد گولیاں برآمد کرلیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :