جے آئی ٹی کی تفتیش پانامہ میں چھپے سچ کو سامنے لے آئیگی،لوگوں کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں، سوشل میڈیا سے ٹویٹ نکلوانے کیلئے پی ٹی اے کا استعمال کیا گیا،جے آئی ٹی کے 2ارکان پر اعتراضات حیران کن ہیں، دونوں جے آئی ٹی ممبران وائٹ کالر انوسٹی گیشن کے ماہر ہیں،اعتراض جے آئی ٹی ممبران کو دباو میں لانے کوشش ہے،سعید احمد کا اکائونٹ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا

تحریک انصاف کے رہنمائوں نعیم الحق اور فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نعیم الحق اور فواد چوہدری نے کہاہے جے آئی ٹی کی تفتیش پانامہ میں چھپے سچ کو سامنے لے آئیگی،لوگوں کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں سوشل میڈیا سے ٹویٹ نکلوانے کیلئے پی ٹی اے کا استعمال کیا گیا،جے آئی ٹی کے 2ارکان پر اعتراضات حیران کن ہیں دونوں جے آئی ٹی ممبران وائٹ کالر انوسٹی گیشن کے ماہر ہیں،اعتراض جے آئی ٹی ممبران کو دباو میں لانے کوشش ہے،سعید احمد کا اکاونٹ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا سے ٹویٹ نکلوانے کیلئے پی ٹی اے کو استعمال کیا گیا۔فواد چودھری نے کہا جے آئی ٹی کے 2ارکان پر انتہائی حیران کن اعتراضات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

دونوںجے آئی ٹی ممبران وائٹ کالر انوسٹی گیشن کے ماہر ہیں۔اعتراض جے آئی ٹی ممبران کو دباومیں لانے کی کوشش ہے۔

ان کو بھی پتہ چل گیا ہے۔معاملات کس طرف جارہے ہیں ۔فواد چودھری نے کہا ان کی خواہش ہے پرچے سے پہلے ہی سوالات بتادیے جائیں ۔پانامہ پیپر کیس بالکل صحیح سمیت میں جارہا ہے ۔سعید احمد کا اکاونٹ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا ۔سمن کے باوجود سعید احمد نے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا جے آئی ٹی تفتیش پانامہ میں چھپے سچ کو سامنے لے آئے گی۔نواز شریف کے اکاونٹ میں 88کروڑ روپے آئے ہیں (خ ف)