لیسکو سیلز ٹیکس کی مد میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا 6ارب 3کروڑ 70لاکھ روپے کا نادہندہ

پی آر اے نے ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کرنے کے ساتھ لیسکو کو 28 کروڑ 70لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا

پیر 29 مئی 2017 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) سیلز ٹیکس کی مد میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی 6ارب 3کروڑ 70لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی ، پی آر اے نے ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کرنے کے ساتھ لیسکو کو 28 کروڑ 70لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے 2013ء سی2016ء تک سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا ۔لیسکونے پی آر کو کنسٹرکشن، خریداری وغیرہ پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا جس کی مد میں چھ ارب تین کروڑ ستر لاکھ روپے کی نادہندہے ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے لیسکو کو 28کروڑ 70لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :