Live Updates

ْچاغی ،رمضان المبارک میں شدید گرمی کے باعث سڑکیں سنسان کاروبار معمولات زندگی درہم برہم

پیر 29 مئی 2017 21:14

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) رمضان المبارک میں شدید گرمی کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان کاروبار معمولات زندگی درہم برہم تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت ضلع بھر میں رمضان االمبار ک کے بابرکت مہینے میں شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میںمحصور ہوکر رہ گئے ہیں کیسکو حکام کی جانب سے دالبندین اور چاغی میں سحری اور افطاری کو لوڈشیڈنگ جاری ہے حسب معمول دالبندین میں کیسکو حکام کی جانب سے بجلی دی جارہی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے شدید گرمی میں ہم چیف کیسکو سے مطالبہ کر تے ہیں رات کو 12 بجے اور سحری کو ایک گھنٹہ بجلی دی جائے اور باقی شیڈول ٹھیک چل رہا ہے صرف ماہ صیام کے لیئے یہ دو گھنٹے بڑھا دیا جائے تاکہ روزدار وں کو آسانی ہوں اور رات کو تراویح کے بعد لوگ کچھ بیٹھ سکیں کیو نکہ 11بجے بجلی جاتی جس سے تراویح کے بعد کوئی عبادت نہیں ہوتی ہے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات