ساہیوال ،انسداد ہشت گردی کی عدالت نے کالعدم القاعدہ کے رہنما کو 7سال قید سخت اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی

پیر 29 مئی 2017 21:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے کالعدم القاعدہ کے رہنما مولوی مجاہد اسلام بٹ کو 7سال قید سخت اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ مزید ایک سال قیدسخت کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق 7مار چ2015کو غوری چوک ساہیوال میں مولوی مجاہد اسلام بٹ کالعدم القاعدہ اور داعش کی تنظیموں کے متعلق منافرت پھیلانے والا لٹریچر لیکر روانگی کی تیاری کر رہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران ملزم مولوی مجاہد اسلام بٹ کو گرفتار کر لیا تھا اور سی ٹی ڈی نے مقدمہ 9انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کے بعد ملزم سے کالعدم القاعدہ اور داعش کا منافرت پھیلانے اور ریاست کے خلاف نفرت پیدا کرنے کا میٹریل برآمد کرکے ملزم کو عدالت کے حکم پر یکم مئی 2015کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :