پشاور، پولیس کی کارروائیاں سنگین مقدمات میں مطلوب 6اشتہاریوںسمیت 55جرائم پیشہ عناصر گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 29 مئی 2017 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک میں امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوںکے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 6اشتہاری مجرمان سمیت 55جرائم پیشہ افرادکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 09 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزسجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے رمضان المبارک میں امن وآمان برقراررکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں کیں،ان کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 6اشتہاری مجرمان تھانہ بھانہ ماڑی کے حدود میں عادل نواز ولد ذاکر ساکن بہادر کلے ،تھانہ ریگی کے حدود میں قسیم ولد حلیم ساکن ملازئی ،علی حیدر ولد رحمان گل ساکن سوڑیزی پایان ،تھانہ تہکال کے حدود میں نعیم شاہ ولد ہدایت شاہ ساکن تہکال ،فرمان الله ولد اولس خان ساکن تہکال بالا ،تھانہ انقلاب کے حدود میں متاجو ولد رشید ساکن کگہ ولہ بڈھ بیر سمیت 55جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1عدد کلاشنکوف، 10 عدد پستول 30 بور، سینکڑوں عدد کارتوس ،6کلوگرام چرس برآمد ،جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 09 افراد کو گرفتارکرک ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :