ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں منشیات کا ملزم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

پیر 29 مئی 2017 22:17

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں منشیات کا ملزم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ بصیر پور کا رہائشی محمد اعظم منشیات کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں بند تھا گزشتہ روز اسے اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر اسے فوراًً طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش پولیس کے حوالے کردی اور پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :