لاہور، چڑیا گھر انتظامیہ کا ہتھنی سوزی کی ہلاکت کے بعد نئی ہتھنی کی خریداری کا فیصلہ

پیر 29 مئی 2017 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) صوبائی دارلحکومت کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ہتھنی سوزی کی ہلاکت کے بعد ایک نئی ہتھنی کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے سفید ٹائیگرز اور چیتوں کے جوڑوں کے علاوہ ایک عدد ہاتھی کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے کہ شیروں، ٹائیگراور چیتوں کی خریداری سے متعلق دستاویزات حتمی منظوری کے لئے ڈائریکٹرجنرل محکمہ جنگلی حیات کو بجھوائی جا چکی ہیں جبکہ ہتھنی سوزی کے مرنے کے بعد ہاتھی کی خریداری کے لئے سحری بھی بھیجی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے 2 ہتھنیوں کی خریداری کا ارادہ کیا تھا مگر فنڈز کی کمی کے باعث فی الوقت ایک ہتھنی ہی خریدی جائے گی۔ (علی)

متعلقہ عنوان :