لاہور، ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست پر اے ایس ایف کو ایس او پیز بناکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

کیا ہر مرتبہ کوریج کیلئے درخواست دینی ہو گی ‘ لاہور ہائیکورٹ کا استفسار کوریج کیلئے ایک دن پہلے درخواست دینا لازم ہے‘ اے ایس ایف

پیر 29 مئی 2017 22:44

لاہور، ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست پر اے ایس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی لگانے کے خلاف دائر درخواست پر اے ایس ایف کو 5جون تک ایس او پیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ،صحافی تنظیموں کی جانب سے لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا کوریج کی پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے، دوران سماعت اے ایس ایف کے سینئر افسر نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کوریج پر پابندی نہیں ہے تاہم سکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے کوریج کی اجازت سے مشروط ہے،جو کوئی بھی کوریج کرنا چاہتا ہے وہ درخواست دے کر اجازت لے سکتا ہے جس پر فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہر مرتبہ کوریج کے لئے درخواست دینی ہو گی ۔

(جاری ہے)

جس پر اے ایس ایف کے افسر نے بتایا کہ میڈیا کوریج کے لئے ایک دن پہلے درخواست دینا لازم ہے۔جس پر فاضل عدالت نے اے ایس ایف کو کوریج کے بارے میں ایس او پیز بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :