لاہور ،ریلویز چیف محمدجاوید انور کے افسانوں کا مجموعہ’’برگد‘‘کے عنوان سے شائع ہوگیا

پیر 29 مئی 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمدجاوید انور کے افسانوں اورمائیکروفکشن افسانچوں کا مجموعہ’’برگد‘‘کے عنوان سے شائع ہوگیا ہے ، ’’برگد‘‘، ماورا پبلشرزلاہور نے شائع کیا ہے جس میں چودہ افسانوں اور تیرہ افسانچوں کے ساتھ معروف ادیب اصغرندیم سید،محمود ظفراقبال ہاشمی اور عرفان جاویدکے تنقیدی مضامین بھی شامل ہیںجبکہ تعارف معروف شاعر اخترشمارنے تحریر کیاہے ۔

(جاری ہے)

سی ای اوپاکستان ریلویز محمدجاوید انور کا اس سے پہلے شعری مجموعہ’’اگر تم لوٹنا چاہو‘‘منظرعام پرآچکا ہے جبکہ شاعری کی ہی ایک اور کتا ب ’’کئی منظرادھورے ہیں‘‘بھی بہت جلدقارئین کے ہاتھ میں ہوگی۔تنقیدنگاروں نے محمدجاوید انور کی تخلیقی صلاحیتوںاور نثری اور شاعری ادب میں اعلیٰ معیارکا سراہا ہے۔ ’’برگد‘‘کی قیمت صرف 395روپے رکھی گئی ہے اور اس کے سرِورق پر برش کا جادواسلم کمال نے جگایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :