لاہور ،چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار

4عدد موبائل فونز ،طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی برآمد

پیر 29 مئی 2017 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون ڈویژن نے علی رضا عرف بانکاچور گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ا یس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ماڈلٹائون میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر ایس پی ماڈلٹائون انویسٹی گیشن محمد کاشف کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا۔

ایس پی ماڈلٹائون نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے انچارج گارڈن ٹائونSIاصغر علی و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے شب روز محنت اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے لاتے ہوئے علی رضا ڈکیٹ گینگ کے 3ملزمان علی رضا،ساجد علی اور ساریہ بلال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان شاہراوں پر گاڑیوں کا پیچھا کرتے اورگھر کے قریب روکنے پر ملزمان اسلحہ کے زور پر عورتوں سے طلائی زیورات ،پرس ،موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 2عدد موبائل فونز ،طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی برآمد ہو چکی ہے۔ ملزمان نے دوران مزید وارداتوتیں کرنے کا انکشاف ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت نے سرقہ بالجبر و موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ جن میں محمد اقبال عرف بالا ،غلام مصطفی عرف بلااور ہارون رشید کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 4عدد موبائل فونز ،طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی برآمدہو چکی ہے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ریڈنگ پارٹی کیلئے CC-IIIسرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :