لاہور، آئی جی نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 16 ڈی ایس پیز و دیگر افسران کو نقد انعام و تعریفی اسناد د سے نوازا

پیر 29 مئی 2017 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) کپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہورایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 16 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوزاور 03 انسپکٹرز سمیت 144 افسران و اہلکاروںکو نقد انعام و تعریفی اسناد دے دیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم بھی موجود تھے۔

سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ انعام حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں نے شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور چھوٹے بڑے ایوینٹس کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے اور ہزاروں شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ نقد انعام و تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ڈی ایس پی ٹبی سٹی سلیم اللہ، ڈی ایس پی رنگ محل عبدا لغفور، ڈی ایس پی نولکھا ارشد حیات، ڈی ایس پی لوئر مال وسیم ڈار، ڈی ایس پی بادامی باغ شمس الحق دورانی، ڈی ایس پی شفیق آباد اعجاز احمد، ڈی ایس پی شاہدرہ فیصل یوسف، ڈی ایس پی کینٹ اسد اسحاق، ڈی ایس پی باغبانپورہ قیصر مشتاق، ڈی ایس پی ماڈل ٹائون اظہر عباس، ڈی ایس پی گلبرگ ناصر محمود، ڈی ایس پی اقبال ٹائون رانا اشفاق،ڈی ایس پی گلشن راوی غلام عباس، ڈی ایس پی نواں کوٹ کامران زمان، ڈی ایس پی ٹائون شپ محمد منشاء، ایس ایچ او نواب ٹائون آصف ذوالفقار، ایس ایچ او نولکھا محمد ادریس، ایس ایچ او اکبری گیٹ زاہد حسین، ایس ایچ او رنگ محل غزالہ شریف، ایس ایچ او شاہدرہ سہیل کاظمی، ایس ایچ او اسلامپورہ ناصر حمید، ایس ایچ او راوی روڈ عاصم رفیع، ایس ایچ او بادامی باغ رضا ذاکر، ایس ایچ او لٹن روڈ محمد تنویر،ایس ایچ او ویمن ریس کورس مبشرہ اکرم، ایس ایچ او جنوبی چھائونی عبداللہ جان، ایس ایچ او گلبرگ بابر اشرف، ایس ایچ او اقبال ٹائون محمد سرور،ایس ایچ او ستوکتلہ رائے ناصر، انسپکٹر لیگل ذکا ء اللہ، انچارج آپس روم عابد رشید، انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ شوکت علی، سب انسپکٹر انٹی رائٹ یونٹ غلام حسن ،ریڈر ڈی آئی جی آپریشنز محمد عارف ڈوگر، اے ایس آئی مقبول احمد اور ہیڈ کانسٹیبل صابر حسین سمیت دیگر افسران و اہلکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ جو پولیس افسران یا اہلکاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی عوام کیلئے خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ ایس ایس پی ایڈمن ایاز سلیم نے اس موقع پر کہا کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے پولیس افسران واہلکار لاہور پولیس کے ہیرو ہیں۔ (معظم فخر)

متعلقہ عنوان :