لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یو نیورسٹی سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے انکم ٹیکس وصولی نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا

پیر 29 مئی 2017 23:06

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یو نیورسٹی سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے انکم ٹیکس ..
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یو نیورسٹی لاہور سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے انکم ٹیکس وصولی نوٹسز پر عمل درآمد روکتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب یو نیورسٹی نے ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس وصولی کے ٹونسز کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پنجاب یو نیورسٹی سرکاری تعلیمی ادارہ ہے جس سے انکم ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے، ایف بی آر نے حقائق کو نظر انداز کرکے ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوا دیئے ہیں ،لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس وصولی کے نوٹسز کالعدم قرار دیا جائے۔

جس پر فاضل عدالت نے پنجاب یو نیورسٹی سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے انکم ٹیکس وصولی نوٹسز پر عمل درآمد روکتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا۔