لاہور ،پولیس کا مختلف علاقوں ہوٹلوں، سرائوں او ر ہوسٹلوں میں سرچ آپریشن

تین ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج

پیر 29 مئی 2017 23:15

لاہور ،پولیس کا مختلف علاقوں ہوٹلوں، سرائوں او ر ہوسٹلوں میں سرچ آپریشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) دہشت گردی جیسے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ما نگامنڈی پولیس نے مختلف علاقوں ہوٹلوں، سرائوں او ر ہوسٹلوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا بتایاگیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے شروع ہوتے ہیں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کررکھے ہیں گزشتہ روز مانگا منڈی پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران تین ہوٹل مالکان عرفان اور امانت وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا ۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :