جسٹس شوکت عزیز صدیقی عمرہ کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن

پیر 29 مئی 2017 23:19

جسٹس شوکت عزیز صدیقی عمرہ کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے اور اس عرصہ کے دوران ان کی تمام کاز لسٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔