خیبر پختونخوا سکوائش ایسوسی ایشن رمضان ٹریننگ کیمپ کا آغاز (آج) کریگی

منگل 30 مئی 2017 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) خیبر پختونخوا سکوائش ایسوسی ایشن رمضان ٹریننگ کیمپ کا آغاز آج (بدھ) سے پشاور میں کریگی جس میں خیبرپختونخوا کے 80 بچے اور بچیاں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق رمضان ٹریننگ کیمپ میں انڈر 9 سے انڈر 12 تک کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور انہیں وہ خود فزیکل ٹریننگ دیں گے اور انہیں وہ سکوائش کے کھیل کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

رمضان ٹریننگ کیمپ کا مقصد پہلے مرحلہ میں خیبرپختونخوا میں نئے ٹیلنٹ کو تیار کرنا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی یہ تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ رمضان ٹریننگ کیمپ کو آئی سی ایم ایس سپانسر کر رہا ہے اور یہ رمضان ٹریننگ کیمپ 25 روز تک جاری رہے گا آخر میں کھلاڑیوں کے مقابلے کرائیں جائیں گے اور انہیں رمضان ٹریننگ کیمپ کے بعد عید کے تحائف بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :