لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹر ڈیڑھ کروڑ روپے اعزا زیہ وصول کرنے کے باوجود صارفین کے مفاد میں کوئی فیصلہ نہیں کر پایا

منگل 30 مئی 2017 16:27

لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹر ڈیڑھ کروڑ روپے اعزا زیہ وصول کرنے کے باوجود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2017ء) لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹر تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے اعزا زیہ وصول کرنے کے باوجود اب تک لیسکو یا صارفین کے مفاد میں کوئی فیصلہ نہیں کر پایا، بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ سات ماہ میں 38 اجلاس ہوئے فل بورڈ اجلاس ہونے کے ساتھ ساتھ بورڈ کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے، اجلاسوں کے انعقاد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہر ماہ 4 سے 5 اجلاس بلائے جانے تھے جس کے عوض بورڈ کے ڈائریکٹر ان لاکھوں روپے کے الائونس ہر ماہ وصول کرتے رہے لیکن بورڈ کی کارکردگی گزشتہ سات ماہ کے دوران صفر رہی

متعلقہ عنوان :