احمدیار،مختلف واقعات میںفائرنگ سے شادی شدہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے

منگل 30 مئی 2017 17:06

احمدیار،مختلف واقعات میںفائرنگ سے شادی شدہ خاتون سمیت 3 افراد شدید ..
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) مختلف واقعات میںفائرنگ سے شادی شدہ خاتون سمیت -3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 2 کی رہائشی رخسانہ بی بی زوجہ محمدیٰسین اپنے بیٹے قمر مبین اوربھائی عمران کے ہمراہ بازار سے گھرموبائل فون پر بات کرتے جارہی تھی کہ سلمان نے دوساتھیوں سے ملکر پسٹل سے فائر نگ کرکے رخسانہ بی بی کو زخمی کردیا اور فٹبال گرائونڈ کے نزدیک معمولی تلخ کلامی پر عمیر اشرف نے چار ساتھیوں سے ملکرآہنی راڈ سے طلحہ رشید کو زخمی کردیا جبکہ نواحی گائوں21/EB میں محمدریاض سکنہ غفارٹائون کو احاطہ کے تنازعہ پر ظفراقبال اورچن پیرنی15 کس ساتھیوں سے ملکر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :