سماجی مسائل ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے‘ ہمارا مقصد مفید شہریوں پر مشتمل معاشرے کا قیام ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں

صوبائی ویزر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز کی وفد سے گفتگو

منگل 30 مئی 2017 20:54

سماجی مسائل ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے‘ ہمارا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ بڑ ھتی ہوئی آبادی کے پس منظر میں بے شمار سماجی مسائل ہیں جو ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے، اس لئے معاشرے کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو محکمہ بہبود آبادی کے پیغامات کی پسماندہ علاقوں تک ترسیل میں معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ مقصد ایک صحت مند اور مفید شہریوں پر مشتمل معاشرے کا قیام ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں ڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی کثرت پیدائش سے نہ صرف ماں کی جان کو خطرہ بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر کمزور بچوں کے پیدا ہونے کا احتمال بھی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ بہبود آبادی این جی اوز اور محکمہ صحت کے اشتراک سے بڑ ھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بحیثیت شہری بڑھتی ہوئی آبادی کا موجب بننے والے سماجی مسائل کا خود خاتمہ کرنا ہے اور ماں اور بچے کی زندگی کو بچانا ہی- انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہم آبادی کے ایشو کو با آسانی حل کر سکتے ہیں- کیونکہ بذریعہ تعلیم ہی سے ذہنی بالیدگی کا حصول ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :