پنجاب سکوائش کمپلیکس کی عمارت کی تعمیر ازسر نو کرنے کی تجویز پیش

بدھ 31 مئی 2017 18:00

پنجاب سکوائش کمپلیکس کی عمارت کی تعمیر ازسر نو کرنے کی تجویز پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2017ء) گورنر ہائوس اور ڈیوس روڈ کے سنگم پر واقعہ پنجاب سکوائش کمپلیکس کی عمارت کی تعمیر ازسر نو کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب سکواش کمپلیکس کی تعمیر کا کام 22 سال قبل روک دیا گیا تھا اور اس وقت تک تعمیر کیا گیا پنجاب سکواش کمپلیکس کی تعمیر کا ڈھانچہ بری طرح مخدوش ہو چکا ہے، اس لئے اس عمارت کو مکمل طور پر مسمار کئے جانے کے بعد دوبارہ تعمیر کیا جائے تو عمارت کے لئے بہتر ہو گا، سکواش کمپلیکس کی عمارت کے 22 سالہ پرانے ڈھانچے پر مزید عمارت تعمیر نہیں کی جا سکتی۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :