وکی لیکس کے بانی اسانج سفارتخانے میں رہ سکتے ہیں، ایکواڈور کے نئے صدر

بدھ 31 مئی 2017 18:21

کیوٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) ایکواڈور کے نئے صدر لینن مورینو نے کہا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارتخانے میں رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسانج گزشتہ پانچ برسوں سے لندن میں اسی سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جنسی حملوں کے الزامات کا سامنے کرنے والے اسانج اگر باہر نکلے تو برطانوی پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔ لینن مورینو نے رواں ماہ ہی ملکی صدر کا منصب سنبھالا تھا۔

متعلقہ عنوان :