جے آئی ٹی میں بلال رسول کانام شامل کرنے والے نے کال ’’فیس ٹائم‘‘ سے کی

ظفرحجازی کارجسٹرارسپریم کورٹ کوخط اوروضاحت،وٹس ایپ پرکال وصول کرنے کی تردید امریکہ سے کال نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کے نمبر0923468887777سے کال ہوئی ،سپریم کورٹ کوخط

بدھ 31 مئی 2017 18:57

جے آئی ٹی میں بلال رسول کانام شامل کرنے والے نے کال ’’فیس ٹائم‘‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2017ء) سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفرحجازی نے اپنے بیان میں مزیدترمیم کردی ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرارارباب محمدعارف کے نام بھیجے گئے ایک مراسلہ میں ظفرحجازی نے وضاحت کی ہے کہ مجھے کال واٹس ایپ پرنہیں بلکہ آئی فون سے فیس ٹائم کے ذریعے کی گئی تھی اورجس نمبرسے فیس ٹائم پرمجھے کال کی گئی اس کانمبرہے 0923468887777ہے اوریہ کال شام کے وقت 4بجر44منٹ پرکی گئی تھی ۔

ظفرحجازی نے اپنے خط میں کہاتھاکہ یہ کال مورخہ28اپریل2017ء کوکی گئی ۔انہوںنے کہاکہ ابتدائی مراسلہ میں کہاگیاتھاکہ کال واٹس ایپ کے ذریعے کی گئی ہے لیکن اب تحقیقات کے نتیجے میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ کال فیس ٹائم کے ذریعے کی گئی تھی اورکال کرنے والے شخص نے تحکمانہ اندازمیں کہاتھاکہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعلیٰ افسربلال رسول کانام عدالت عظمیٰ بھیجاجائے تاکہ اسے جے آئی ٹی میں شامل کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

ظفرحجازی نے رجسٹرارسپریم کورٹ کوبھیجے گئے اپنے پہلے خط میں دعویٰ کیاتھاکہ کال یوایس کے نمبر001-412330826سے کی گئی تھی اورکال مورخہ25اپریل کو11بجکر48منٹ کوہوئی تھی ،ظفرحجازی نے کہاکہ کال کرنے کی تحقیقات اورحقائق تک پہنچنے کے لئے میرے پاس سہولت نہیں تھی تاہم اب انکوائری کے بعدیہ کلیئرہوگیاہے کہ یہ کال فیس ٹائم سسٹم سے کی گئی ۔اپنے خط میں ظفرحجازی نے کہاہے کہ خط لکھنے کامقصدیہ ہے کہ تمام حقائق ومعلومات رجسٹرارسپریم کورٹ کے نوٹس میں لائی جائیں تاکہ تمام حقائق ریکارڈپرآسکیں۔

ظفرحجازی نے کہاہے کہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کے دوہونہارافسرمسٹرعلی عظیم اکرام ایگزیکٹوڈائریکٹراوریاسرمنظورڈائریکٹرکے نام جے آئی ٹی کے لئے عدالت عظمیٰ بھجوائے گئے تھے ،لیکن کال کرنے والے سپریم کورٹ کے رجسٹرارکی طرف سے بلال رسول کانام عدالت عظمیٰ کوارسال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔آن لائن کوملنے والی دستاویزات پرمؤقف کے لئے جب سیکورٹی ایکسچینج کمیشن رابطہ کیاگیاتوانہوںنے وضاحت دینے میں عدم دلچسپی ظاہرکردی۔(یاسرعباسی،رانامشتاق)