سپریم کورٹ کراچی کے دن رات کے بدترین لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیہ کا از خود نوٹس لیکر کے الیکٹرک کے ظلم سے شہریوں کو نجات دلائے،جمعیت علما اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان

بدھ 31 مئی 2017 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) جمعیت علما اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کراچی کے دن رات کے بدترین لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیہ کا از خود نوٹس لیکر کے الیکٹرک کے ظلم سے شہریوں کو نجات دلائے ،انہوں نے کہا کہ پانی بجلی اور گیس کا بند کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،جبکہ رمضان المبارک میں یہ عمل مسلمانوں کے اجتماعی قتل عالم کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے الیکٹرک کو قانون کی گرفت میں لاکر انصاف کا بول بالا کرے ،انہوں نے کہا کہ آئے روز کرک دان کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو رقرار واقعی سزا دی جائے ،قاری محمد عثمان نے کہا کہ جب بھی شکایت کی جائے جواب ملتا ہے سائٹ پر کام جاری ہے ،مگر یہ تعین کوئی نہیں کرتا کہ سائٹ کہاں ہے ،انہوں نے کہا کہ بس کراچی میں جنگل قانون ہے کے الیکٹرک جنگل کا بادشاہ بن بیٹھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے الیکٹرک کی نجکاری کو ختم کرنے کے لئے قانون کے پاسداری کو یقینی بنائیں ،کے الیکٹرک کراچی کا سب سے بڑا مافیا بن گیا ہے ،صرف خبروں میں رہنے کے لئے شہروں پر ظلم کے پہاڑو گرانے جارہے ہیں۔