وٹس ایپ کال معاملہ ججوں پر الزام ہے ،کارروائی نہ ہوئی تو اسکینڈل نکلیں گے‘ اعتزاز احسن

بدھ 31 مئی 2017 22:04

وٹس ایپ کال معاملہ ججوں پر الزام ہے ،کارروائی  نہ ہوئی تو اسکینڈل نکلیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وٹس ایپ کال من گھڑت سٹوری ہے نہال ہا شمی ہر حد عبور کر چکے نہال ہاشمی کے اندر نواز شریف بولتے ہیں شریف خاندان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ڈان لیکس کا مقصد فوج پر دبائو ڈالنا تھا نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اب اداروں کو دھمکیاں دے رہا ہے ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں یہ چار دن کا کیس ہے شریف خاندان کے پاس دکھانے کو کوئی ثبوت نہیں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا مقصد فوج پر دبائو ڈالنا تھا جس میں (ن) لیگ کامیاب نہیں ہوئی جی جی بریگیڈ اور (ن) لیگ کہتی تھی کہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دے دیا ابھی تک انہوں نے عدالت میں ایک کاغذ بھی نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ کال کا الزام رجسٹرار پر نہیں سپریم کورٹ کے تین ججز پر ہے رجسٹرار کی مجال نہیں کہ وہ ایسا کام کرے یہ خبر پانامہ بنچ پر دبائو ڈالنے کیلئے ہے شریف خاندان نے ججز پر ڈائریکٹ الزام لگایا ہے انہوں نے کہاکہ وٹس ایپ کال من گھڑت کہانی ہے جس میں ججوں اور چیف جسٹس پر الزام لگایا گیا ہے وٹس ایپ کال پر عدالت نے کارروائی نہ کی تو اسکینڈل نکلیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف عاجزی کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے نواز شریف کی پیشی کے بعد پانچ سال عدل کا دھنڈورا پیٹا جائے گا نواز شریف کے پاس اگر کوئی ثبوت ہوتا تو وہ ایک سال پہلے پیش کرکے بری ہوچکے ہوتے۔(عابد شاہ)