تمباکو نوشی پھیپھڑوں منہ کے کینسر،جگر ،دل اور سانس کی بیماریوں کا بڑا موجب ہے ،نوجوان نسل میں سگریٹ اور شیشہ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جو خطرناک امر ہے،ماہرامراض دل ڈاکٹر ریاض الدین کی ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو

بدھ 31 مئی 2017 22:43

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) ماہرامراض دل ڈاکٹر ریاض الدین نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں منہ کے کینسر،جگر ،دل اور سانس کی بیماریوں کا بڑا موجب ہے ۔نوجوان نسل میں سگریٹ اور شیشہ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ خطرناک امر ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ریاض الدین نے کہا کہ حکومتی سطح پر تمبا نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے جو تعلیمی اداروں دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی لگائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں بالخصوص کالجز ویونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں تمبا کو نوشی وشیشح سموکنگ کرنے والے افراد کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ یہ ہے کیونکہ تمباکو کا استعمال ہر عمر کے فرد کے لئے خطر ے کاسبب ہے۔ ڈاکٹر ریاض الدین نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوںکے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ وہ غلط صحبت میں رہ کر تمبا کونوشی کے عادی نہ بنیں ۔

متعلقہ عنوان :