پیپلز پارٹی کے رہنما علی محمد مہر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، پیپلزپارٹی کے علاوہ ، (ن) اور فنکشنل لیگ کے پارلیمنٹیرینز کی شرکت

شرکاء کا موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال، علی مہر نے افطارپارٹی کو کو دوستانہ گیٹ ٹو گیدرقرار دیدیا غوث بخش اور خورشید شاہ کے درمیان طویل عرصے بعدملاقات ہوگئی ، ایک دوسر ے سے ہاتھ ملایا

بدھ 31 مئی 2017 22:48

پیپلز پارٹی کے رہنما علی محمد مہر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، پیپلزپارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جسے دوستوں کے مل بیٹھنے کا پروگرام قرار دیا گیا تقریب میں پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ فنگشنل کے ارکان پارلیمنٹ و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے علی محمد مہر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، فریال تالپور ، نوید قمر ، نفیسہ شاہ ، شازیہ مری ، مہرین رزاق بھٹو ، مسلم لیگ فنگشنل کے غوث بخش ، مسلم لیگ (ن) کے شیخ محمد اکرم ، نجف سیال سمیت بڑی تعداد میں پارلیمنٹرینز نے شرکت کی اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوتا رہا ۔ افطار کے دوران طویل عرصہ بعد مسلم لیگ ف کے غوث بخش اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے درمیان ملاقات اور گفتگو بھی ہوئی ۔ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ بھی ملایا جب کہ علی محمد مہر نے اس افطار ڈنر کو دوستانہ گیٹ ٹو گیدر یعنی دوستوں کے مل بیٹھنے کی ایک محفل قرار دیا اور کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے ۔