پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ریڈ زون اور پارلیمنٹ ہائوس کے ملحقہ ایریا میں سیکیورٹی انتظامات سخت

خصوصی پاس اور دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کی عمارت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی

بدھ 31 مئی 2017 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ریڈ زون اور پارلیمنٹ ہائوس سمیت ملحقہ ایریا میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، خصوصی پاس اور دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کی عمارت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ نہ لگانے کی اپیل کی گئی ہے ، مشترکہ اجلاس کی کاروائی دیکھنے کیلئے مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات پارلیمنٹ ہائوس آئیں گی جس کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، خصوصی پاس کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کی عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ریڈزون کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو الرٹ کیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات اسلام آباد پولیس کرے گی ۔

(آچ)

متعلقہ عنوان :