وادی کشمیر اقتصادی بدحالی، سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار کی لپیٹ میںہے، عمر عبداللہ

جمعرات 1 جون 2017 12:07

وادی کشمیر اقتصادی بدحالی، سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار کی لپیٹ ..
سرینگر ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ا ور بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ اقتصادی بدحالی، سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار نے پوری وادی کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عمرعبداللہ نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وادی کشمیرمیں امن وامان کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہورہی ہے اور اس غیر یقینی صورتحال سے لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اقتصادی بدحالی، سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار نے وادی کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور مواصلاتی کریک ڈائون ، کرفیو اور بندشوں نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔انہوںنے کہاکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز پر قدغن سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے خاص طورپر وادی کشمیر کی سیاسی ، سلامتی اور انتظامی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ۔ اس موقع پر رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بجلی، پانی اور راشن کی قلت کی وجہ سے درپیش مسائل کو بھی اجاگر کیاگیا ۔اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرکے علاوہ ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور ناصر اسلم وانی کے علاوہ کئی دیگر رہنمائوںنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :