Live Updates

مردو و خواتین کھلاڑیوں کے رمضان المبارک سائیکلنگ ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جمعرات 1 جون 2017 16:06

مردو و خواتین کھلاڑیوں کے رمضان المبارک سائیکلنگ ٹریننگ کیمپ کا آغاز
لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) مردو و خواتین کا رمضان المبارک سائیکلنگ ٹریننگ کیمپ جمعرا ت سے قذافی سٹیڈیم کے نزدیک واقع سائیکلنگ ویلڈروم میں شروع ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

کیمپ کی نگرانی انٹرنیشنل کوالیفائیڈ کوچ وقار علی کررہے ہیں جبکہ سید نزاکت علی ،محمد اکرم ڈار اور قیصر صدیق ان کی معاونت کریں گے ۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے کے علاوہ فٹنس پر لیکچر دیئے جایئںگے جبکہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد سائیکلنگ کو گراس روٹ پر ترقی دینا ہے ۔کیمپ میںطلباء و طالبات بھی شریک ہیں ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :