قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ورلڈکپ سنوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

سے 9 جولائی تک چین میں ہونے والے ایونٹ میں حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

جمعرات 1 جون 2017 16:09

قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ورلڈکپ سنوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی
پیرس ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ورلڈکپ سنوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، 3 سے 9 جولائی تک چین میں ہونے والے ایونٹ میں حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو قومی کیوئسٹس حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی چین میں شیڈول ورلڈکپ سنوکر ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے، ایسوسی ایشن کے مطابق ڈبلیو پی بی ایس اے کے مین ٹور کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے پہلے ہی میگا ایونٹ میں جگہ بنا چکے ہیں جبکہ شہرام چنگیزی کی انٹری بھی جمع کرا دی گئی ہے، دونوں کیوئسٹس ٹیم ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :