صدر کی تقریر کے دوران مشترکہ اپوزیشن نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ،ْ اکرم خان درانی

جمعرات 1 جون 2017 16:50

صدر کی تقریر کے دوران مشترکہ اپوزیشن نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ صدر کی تقریر کے دوران مشترکہ اپوزیشن نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنی تقریر کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا جبکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات مزید آگے بڑھے ہیں جبکہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر کی تقریر کے دوران مشترکہ اپوزیشن نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جو انتہائی نامناسب اور ایوان کے ماحول کے خلاف ہے تاہم اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی تقریر میں تمام چیزوں کا احاطہ کیا گیا۔