جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے بھجوائے جانے والے پارسل سے کوکین برآمد

کسٹمز نے تھرمس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی پچا س لاکھ روپے مالیت کی کوکین قبضے میں لے لی

جمعرات 1 جون 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے بھجوائے جانے والے پارسل کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کسٹمز حکام نے تھرمس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی پچا س لاکھ روپے مالیت کی کوکین قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کسٹمز حکام نے پیرو سے لاہور کے ایک شہری کے نام بھجوائے جانے والے پارسل کی تلاشی لی تو تھرمس میںانتہائی مہارت سے چھپائی جانے والی کوکین برآمد ہو گئی ۔ کسٹمز حکام کے مطابق کوکین کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمت پچاس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ کسٹمز حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :