پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان پاکستان‘‘ نشریات کی عوام میں پذیرائی

رمضان پاکستان ‘‘کے دوران ملک کے نامور علما اور دانشوروں کے لیکچرزنشر ہوں گے

جمعرات 1 جون 2017 21:47

پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان پاکستان‘‘ نشریات کی عوام میں پذیرائی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) پاکستان ٹیلی ویژن ہر سال کی طرح ماہ صیام کے بابرکت ایام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے رمضان کی خصوصی نشریات’’رمضان پاکستان‘‘پیش کر رہا ہے جسے ناظرین کی طرف سے بے حد پذیرائی حاصل ہو ئی ہے۔ناظرین نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ رمضان کی نشریات میں رمضان کی افادیت اور برکات کے حولے سے جو پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں وہ اس ماہ رمضان کی برکتوں کو دوبالا کرتے ہیںپی ٹی وی پر یکم رمضان سے خصوصی نشریات’’رمضان پاکستان‘‘ کا آغاز ہو چکا ہے جو چاند رات تک جاری رہیں گی رمضان المبارک کے دوران’’شب وجد ‘‘کے عنوان سے نائیٹ ٹرانسمشن رات دس بجے تا بارہ بجے پیش کی جارہی ہے جس میں رمضان کی برکات و فضائل کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لیے سحری و افطار کی خصوصی نشریات براہ راست پیش کر رہا ہے۔’’پی ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان ‘‘کے دوران ملک کے نامور علما اور دانشوروں کے لیکچرزنشر ہوں گے جن میں تزکیہ نفس اور روزے کی اہمیت و برکات کے حوالے سے خصوصی روشنی ڈالی جائے گی حمد و نعت، نعتیہ مشاعرہ،قوالی اور دیگر مذہبی پروگرام بھی اس خوبصورت نشریات کا حصہ ہیںاحسن خان مینیبہ مزاری ، جگن کاظم اور جنید اقبال سحر و افطار کی خصوصی ٹرانسمیشن کے میزبان ہیں۔

متعلقہ عنوان :