جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی کی مولانا فضل الرحمن سے تفصیلی ملاقات

جمعرات 1 جون 2017 21:50

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی کی مولانا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے افطار پارٹی میں شرکت کی، افطار کے بعد تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے اہم امور زیر غور آئے مولانا ترابی نے ضلع کوئٹہ کے جماعتی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ میں ایک مضبوط جماعت ہیں جوکہ دن رات محنت کرکے جماعت کو فعال بنایا اور شمولیتی پروگرامات کئی لوگوں کے رجھان کو جماعت کی طرف کرنے میں اہم کردار ادا کیااور اپنے کارکنوں کے مسائل اور مشکلات میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں لیکن انکی طرف سے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے آئے روز مختلف بہانوں سے ہمارے مدارس اور مساجد پر چھاپے مارتے ہمارے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرتے ہیں مدارس اور مساجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں یہاں تک کہ میرے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ابھی بھی بہت سارے بے گناہ کارکن جیلوں میں اور انتظامیہ کی حراست میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے یہاں حکومت بالکل فلاپ ہوچکی ہیں کرپشن کے سوا عوام کو کچھ نہیں ملا سرکاری املاک پر قبضے اور الاٹمنٹ کرنے میں انکا بڑا کردار رہاہے عوام کے مسائل سے بے خبر ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے انتظامیہ اور عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں دوسری طرف اغوا برائے تاوان کے واردات میں اضافہ ہوا ہیں آئے روز یہ واقعات پیش آتے ہیں عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے عوام کے لیے اپنے معمول کی زندگی گزارنا دشوار بن گیا ہیں مولانا صاحب نے مولانا ترابی کی کارگردگی کو سراہا اور مزید جماعت کی فعالیت میں کردار ادا کرنے کا کہا اور کہا کہ ہم کسی صورت اپنے کارکنوں کی مسائل سے غافل نہیں رہیں گے اور کہا کہ ہم نے ہر وقت ملک کی مفاد کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہم نے ثابت بھی کیا ہے کہ ہم محب وطن ہیں لیکن پھر بھی اگر ہمیں تنگ کیا جارہاہے تو اس کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی اور ساتھ ساتھ کوئٹہ چاغی کی خالی نشست پر بھی بات چیت ہوئی۔