جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے بھجوائے جانے والے پارسل سے کوکین برآمد

جمعرات 1 جون 2017 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے بھجوائے جانے والے پارسل کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کسٹمز حکام نے تھرمس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی پچا س لاکھ روپے مالیت کی کوکین قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کسٹمز حکام نے پیرو سے لاہور کے ایک شہری کے نام بھجوائے جانے والے پارسل کی تلاشی لی تو تھرمس میںانتہائی مہارت سے چھپائی جانے والی کوکین برآمد ہو گئی ۔ کسٹمز حکام کے مطابق کوکین کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمت پچاس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ کسٹمز حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :