شہری فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کی مہم میں بھر پور حصہ لیں،اعجاز احمد خان

بائیکاٹ کر نا سول سوسائٹی کا حق ہے خود بھی فروٹس کے بغیر افطار کرونگا،کمشنر کراچی کا مہم کی حمایت کا اعلان

جمعرات 1 جون 2017 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سول سوسائٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تین روز کے لئے جمعہ سے شروع ہو نے والی فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کی مہم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس مہم کے زبر دست حامی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف انتظامیہ کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے اس مہم سے مدد ملے گی ۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے انتظامیہ کو رمضان المبارک میں اشیا ئے خورد نوش کی قیمیتوں کو کنٹرول کر نے اور روزہ داروں کو مناسب اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے قیمتوں کو کنٹرول کر نے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے سول سوسائٹی کا تعاون حا صل کر نے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مہم میں بھر پور حصہ لیںاور سوشل میڈیا پر تین روز کے لئے چلائی جانے والی فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کی مہم میں سول سو سائٹی کا ساتھ دیں انھوں نے کہا کہ وہ ان کی انتظامیہ کے ارکان بھی مہم مین ان کے ساتھ ہیں وہ خو د بھی سول سوئٹی کی طر ح تین روز فروٹس کی خریداری کا بائیکاٹ کریں گے اور فروٹس کے بغیر افطار کریں گے۔

اس ضمن میں انھوں نے انتظامیہ کے افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی سول سو سائٹی کی اس مہم میں ساتھ دیں اور مہم کے دوران فروٹس کی خریداری نہ کریں فروٹس کے بغیر افطار کریں۔ انھوں نے کہا کہ بائیکاٹ کی مہم شرو ع کرنا سول سو سائٹی کا حق ہے۔ انھیں خوشی ہے کہ سول سو سائٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔

ان کی خواہش ہے کہ کہ مہم کامیاب ہو۔ اور انھیں امید ہے کہ اس سے ناجائز منافع خوروں کو سبق ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لئے انتظامیہ ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ہماری کوششوں کے باوجود ناجائزمنافع خورمیں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی ۔ انھوں نے کہا کہ ناجائزمنافع خوری کے خلاف انتظامیہ سخت کریک ڈائون میںپانچ سو زائد چالان کئے گئے ہین چالیس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور 45 ناجائز منافع خوروں کو جیل کی سزا دی چکی ہے۔انھو ںنے کہا کے ضلعی انتظامیہ کے افسران ہر علاقہ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :