اسفند یار ولی کا افغان صدر اور حامد کرزئی کو فون ، کابل دھماکوں کی مذمت ، ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

جمعرات 1 جون 2017 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے افغان صدر اشرف غنی اور سابق صدر حامد کرزئی کو فون کر کے کابل دھماکوں کی مذمت کی اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسفند یار ولی نے جمعرات کی شام افغان صدر اشرف غنی اور سابق صدر حامد کرزئی کو الگ الگ فون کیا اور کابل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا حامد کرزئی نے اسفند یار ولی کا شکریہ ادا کیا اور اسفند یار ولی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔

۔(علی)

متعلقہ عنوان :