خاران میں بھی ڈیزائن والی داڑھی پر پابندی

ڈیزائن والی داڑھی اسلامی روایت کے برعکس ہے جس کی تمام ملکی و غیر ملکی علما نے مخالفت کی ہے ،ْنوٹیفیکیشن

جمعرات 1 جون 2017 23:29

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) گوادر کے بعد بلوچستان کے ضلع خاران کے مقامی عہدیدار نے رہائشیوں کے داڑھیوں کے ڈیزائن بنوانے پر پابندی لگادی۔اسسٹنٹ کمشنر خاران محمد بخش ساجدی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حجاموں کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے وہ داڑھی ڈیزائن یا نقش کی صورت میں نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ڈیزائن والی داڑھی اسلامی روایت کے برعکس ہے جس کی تمام ملکی و غیر ملکی علما نے مخالفت کی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ جو حجام پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اس پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ساحلی ضلع گوادر کے علاقے اوڑماڑہ میں بھی میونسپل کمیٹی نے حجاموں پر داڑھیوں کے ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کردی تھی۔یہ فیصلہ اوڑماڑہ کی میونسپل کمیٹی کے رمضان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، یہ اجلاس میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عامر اقبال کی سربراہی میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :