ممبران صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی اور افتخار احمد وارثی کا سستا رمضان بازار کا وزٹ

جمعرات 1 جون 2017 23:30

گوجر خان ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) ممبران صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی اور افتخار احمد وارثی کا سستا رمضان بازار کا وزٹ اسٹالوں پر جا کر اشیاء کا معیاراورکوالٹی کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل‘ نائب تحصیلدار ملک عامر شہزاد‘ بلدیہ آفیسر چاند مبین اور دیگر محکموں کا عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ممبران اسمبلی نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سستا رمضان بازارمیں معیاری اشیاء موجود ہیں جو بازار سے بارعایت دستیاب ہیں‘ کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو ہر شعبہ زندگی میں ریلیف مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات سے عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے ۔