جے آئی ٹی کے سامنے ممکنہ پیشی، وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس

بلانے کی صورت میں وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں جاناچاہیے،قانونی ماہرین کی رائے وزیراعظم اپنا استثنیٰ کا حق استعمال کریں اور بلانے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں، بعض سیاسی معاونین کا مشورہ وزیراعظم بلانے کی صورت میں خود بھی جے آئی ٹی میں جانے کے خواہش مند ہیں ،ذرائع

جمعرات 1 جون 2017 23:38

جے آئی ٹی کے سامنے ممکنہ پیشی، وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی ..
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2017ء) وزیراعظم نوزشریف کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس جمعرات کی رات وزیراعظم ہائوس میں ہوا جسمیں آیینی، قانونی ماہرین اور قریبی رفقائ نے شرکت کی اجلاس، میں جیآئی ٹی کی طرف سے بلانے کی صورت میں وزیراعظم جائیں یا نہیں اس پر بھی ، مشاورت کی گئی ، قانونی ماہرین نے راے دی کہ بلانے کی صورت میں وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں جاناچاہیے۔

(جاری ہے)

اس سے ان کا، سیاسی قد بڑھے گا جبکہ بعض سیاسی معاونین نے کہا کہ وزیراعظم اپنا استثنیٰ کا حق استعمال کریں اور بلانے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں، جے ایی ٹی میں پیشی ان کے منصب کے مطابق ہے نہ ہی پاناما لیکس میں ان کا نام ہے زرائع نے بتایا کہ وزیراعظم بلانے کی صورت میں خود بھی جے آئی ٹی میں جانے کے خواہش مند ہیں اور ان کا کہنا ہے جب ان کا دامن صاف ہے تو ڈر کس بات کا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حسن اور حسین نواز نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر جے آئی ٹی کی اب تک کی کارروائی کاجائز ہ لیا گیا اور حسن نواز کو مشورہ دیا گیا کہ انہیں بھی حسین نواز والی لائن اختیار کرنی چاہیے تاکہ دونوں کے بیانات میں کسی قسم کا تضاد نہ ہو۔