اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر تشویش کا اظہار

جمعہ 2 جون 2017 11:18

اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ ..
اقوام متحدہ ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) اقوام متحدہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان اور بھارت کی درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجرک نے ایک بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں پر شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے فائرنگ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گیوٹرس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔