سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے رخصت لے لی

جمعہ 2 جون 2017 14:25

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے رخصت ..
اسلام آباد ۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے رخصت لے لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی رخصت کی درخواست کی ایوان سے منظوری لی۔ واضح رہے کہ وہ بجٹ تقریر اور صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کے موقع پر بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔