مظفرآباد ‘ اکلا س کے 525پنشنرز کو گزشتہ تین ماہ سے پنشن کی ادائیگی روک کر ان کے گھروں کے چولہے بجھا دئے گئے

ملازمین کے اہل خانہ ،دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کی بیوگان اوریتیم بچے عید کی خوشیاں پنشنوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں نہیں مناسکیں گے

جمعہ 2 جون 2017 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر سے سیکرٹری جنگلات واکلاس سید ظہور الحسن گیلانی کی موجودگی میںاکلاس پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر مصداق حسین کیانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،وفد نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر کو محکمہ اکلاس کے پنشنرز کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اکلا س کے 525پنشنرز کو گزشتہ تین ماہ سے پنشن کی ادائیگی روک کر ان کے گھروں کے چولہے بجھا دئے گئے ہیں،جس کی وجہ سے پنشنرزاور اکلاس کے فوت ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ ،دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کی بیوگان اوریتیم بچے عید کی خوشیاں پنشنوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں نہیں مناسکیں گے۔

(جاری ہے)

وفد نے چیف سکرٹری آزادکشمیر کو بتایا کہ پی سی ایف فنڈ سے پنشنرز کوپنشن کی ادائیگی کی جاتی ہے گزشتہ چار سال سے اس فنڈ سے تقریباً چار کروڑ روپے کی خطیر رقم نکال کر انتظامیہ نے تنخوائوں اوردیگر اخراجات پر صرف کیا گیا ہے اور اکلاس انتظامیہ نے اس رقم کو واپس جمع نہیں کروایا جس سے فی الفور واپس کیاجائے ،وفد نے بتایاکہ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو ڈیٹھ پیکج کی عدم ادائیگی اور دوران سروس فوت شدہ ملازمین کے زیر التواء کیسیز کو یکسو نہیں کیا جارہا ،اکلاس کے پنشنرز مشکلات کا شکار ہیںجس کی وجہ سے 23خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،حالانکہ قواعد وضوابط کے تحت دوران سروس کسی بھی سرکاری ملازم کی فوتگی کی صورت میں فوری طور پر محکمہ کی جانب سے تہجیز وتکفین کیلئے ڈیتھ پیکج مہیا کیا جاتا ہے جبکہ اکلاس کے 40سے زائد پنشنرز کے کیسیز عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں اور ان ریٹائرڈ ملازمین کو نہ تو لیوان کیشمنٹ اور نہ ہی کینوکیشن اوردیگر واجبات ادا کیئے گئے ہیں ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے انتہائی ہمدردی سے پنشنرز کے مسائل سننے کے بعد ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پنشنرز اکلاس کے جملہ معاملات یکسو کرنے کے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :