سیاست کا محور عوام کی خدمت ہونا چاہیے جس کی بدولت معاشرہ ترقی کر سکے ،بعض سیاسی جماعتیں سیاست کے نام پر عوام کیخلاف انتقامی کاروائیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے ،عوام کو سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ان کی حق تلفی کر کے عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہم اس کی پرُزور مذمت کر تے ہیں

صوبائی وزیر آبپاشی سکندر حیات خان شیرپائو کا افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 2 جون 2017 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی وسماجی بہبود اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ سیاست کا محور عوام کی خدمت اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیے جس کی بدولت معاشرہ ترقی کر سکے اور عوام خوشگوار تبدیلی محسوس کریں ، ، بعض سیاسی جماعتیں خاص کر مسلم لیک (ن) نے سیاست کے نام پر عوام کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ان کی حق تلفی کر کے عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے جس کی ھم پرُزور مذمت کر تے ہیں۔

وہ جمعہ کو گورنمنٹ ہائی سکول آبازئی تنگی چارسدہ کو مین روڈ سے ملانے والی ایک کلو میٹر سڑک کی تعمیر اور مذکورہ سکول میں 7نئے کلاس رومز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں خطاب ۔

(جاری ہے)

مذکورہ روڈ کی تعمیرپر 81لاکھ روپے جبکہ کلاس رومز کی تعمیر پر 15.2ملین روپے خرچ ہونگے جس سے علاقے میں طلبہ کو درپیش مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے عوامی خواہشات اور ضروریات کے مطابق مکمل ہونے چاہیے اور مقامی افراد کی تجاویز کو اس میں شامل کرنا ضروری ہے ۔

علاقہ کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے سکندرشیرپائو نے کہا کہ عوامی ترقی اور خوشحالی ان کی پارٹی کا نصب العین ہے اور اس مقصد کے لئے وہ تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں جس کی بدولت بہت جلد علاقے میں ترقی کا بول بالا ہوگا۔اس موقع پر علاقے کے عوام نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کر تے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :