پشاور،انصاف ڈاکٹر فورم اور ہیلتھ کمیونٹی نے ینگ ڈاکٹر وں کی ہڑتال کوصحت اصلاحات کیخلاف سازش قرار دے دیا

جمعہ 2 جون 2017 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) انصاف ڈاکٹر فورم اور ہیلتھ کمیونٹی نے ینگ ڈاکٹر وں کی ہڑتال کوصحت اصلاحات کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے نوشروان برکی اور حکومت کے ہیلتھ ریفارمز کی حمایت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انصاف ڈاکٹر فورم کے مرکزی صدر جواد واصف، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کامران دورانی اور ڈاکٹر جوادسمیت دیگر نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لئے ایک مخصوص طبقہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج کو اثراندز کر رہی ہے جوکہ ان کی ایک سیاسی سوچ کا مظہر ہے جو کہ اس باعزت طبقے کو بدنام کرنے کا سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ کے طبقے کو ان کے حقوق دیے ،ہزاروں ڈاکٹروں کو بھرتی ،تنخواہوں اور الاونسز کی شکل میں دو سو فیصد اضافہ کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹروں کو سروس سٹرکچر سمیت ترقیافتہ ممالک کی طرح پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں خودمختیار بورڈ آف گورنرز تعیینات کئے گئے جس سے ہیلتھ پالیسی میں کافی بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :