ملاگوری، شین سری میں عوام کا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، ہاتھاپائی کے دوران خاصہ دار فورس کے اہلکار زخمی

جمعہ 2 جون 2017 19:26

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) شین سری میں عوام کا لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ، ہاتھاپائی کے دوران خاصہ دار فورس کے اہلکار زخمی ،سرکاری ذرائع کے جمعرات کو مطابق ملاگوری کے علاقے شین سری میں عوام مچنی بجلی کے فیڈر سے کنکشن لگا رہے تھے کہ ترکزئی کریڑئی کلے کے رہائشیوں نے ملاگوری کے حدود میںواقع ورسک خاصہ دار چیک پوسٹ کے اہلکاروں سے شکایت کی، جس پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے شین سری کے عوام کو مچنی فیڈر سے کنکشن لگانے سے منع کیا، اس دوران شین سری کے عوام اور خاصہ دار فورس کے دوران نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور سینکڑوں عوام بھی احتجاج کیلئے اپنے گھروں سے نکل آئیں، مشتعل مظاہرین نے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں پر پتھر برسائیں جس کی وجہ سے خاصہ دار فورس کے حوالدار ارشد خان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں 24گھنٹے کی ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہیں۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عوام پانی کے حصول کے ترس گئے۔ مظاہرین نے ٹیسکو، پیسکو اہلکاروں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی کے بھاری نفریاں موقع پر پہنچ گئے۔ مظاہرین کو منتشر کرانے کیلئے انتظامیہ نے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ کی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے 2مظاہرین نوید ولد محبوب اور خان عالم ولد عبدالسلام ساکنان شین سری کو گرفتارکرکے جمرود حوالات منتقل کر دیئے ہیں ۔ جبکہ زخمی ہونے والے خاصہ دار فورس کے اہلکار ارشد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔