ورکرز ویلفیئر بورمیں جعلی ڈگری والے افسران عرصہ دراز سے براجمان ہیں ان کو جلد فارغ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں

رہنماء تحریک انصاف اور ممبر ورکرز ویلفیئر بورڈ سید عبدالصور شاہ کا بیان

جمعہ 2 جون 2017 21:00

ورکرز ویلفیئر بورمیں جعلی ڈگری والے افسران عرصہ دراز سے براجمان ہیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر ورکرز ویلفیئر بورڈ سید عبدالصور شاہ نے کہا ہے کہ بورڈ میں جو جعلی ڈگری والے افسران عرصہ دراز سے براجمان ہیں اور جن کا ورکرز کے ساتھ رویہ نامناسب ہے ان کو جلد فارغ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 12 سے 14 افسران جن کی جعلی ڈگریاں ہیں ان کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے‘ ان میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سرفہرست ہیں‘ انہیں اپنے انجام تک پہنچانے کیلئے عید کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے منظر عام پر لایا جائیگا‘اس سلسلے میں دھرنے سمیت عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو جاری میں اظہار کر رہے تھے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ وفاقی ادارہ ہے اور ایک صوبائی وزیر اس میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں جو غیر قانونی اقدام ہے‘جبکہ بورڈ میں شامل ایسے افراد جو مراعات اور بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں ان کو فارغ کرکے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا ‘ اس سلسلے میں بورڈ کے آئندہ اجلاس پر اس تمام صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔