پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی سروں ،ہاتھوں میں ’’ گو نواز گو ‘‘ کی پیٹیاں باندھ کر شرکت

ایوان میں اپنے مائیکس پر ’ گو نواز گو ‘ کی پٹیاں باندھ دیں ، اپوزیشن اراکین وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں شدید نعرے بازی کرتے رہے

جمعہ 2 جون 2017 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے سروں اور ہاتھوں میں ’’ گو نواز گو ‘‘ کی پیٹیاں باندھ کر شرکت کی ، اپوزیشن اراکین وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی موجودگی میں بھی شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے مالی سال 2017-18کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی قیادت میں سروں اورہاتھوں پر ’’گو نواز گو ‘‘کی پیٹیاں باندھ کے پنجاب اسمبلی آئے ۔

ایوان میں داخل ہونے کے بعد اپوزیشن اراکین نے اپنے مائیکس کے اوپر بھی ’’گو نواز گو ‘‘کی پیٹیاں آویزاں کردیں ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ایوان میں موجود تھے ۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس موقع پر شدید نعرے بازی کی جاتی رہی۔