گورنر پنجاب سے حمزہ شہباز شریف کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہٴ خیال کیا
جمعہ 2 جون 2017 21:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جتنے ترقیاتی منصوبے موجودہ دور حکومت میں مکمل کئے گئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی صورت حال قدر بہتر ہوئی ہے اور بہت جلد زیر تکمیل منصوبوں کو بھی مکمل کرکے ملک کو اندھیروں سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے موجودہ قیادت کو ان کی تقدیر بدلنے کا بھاری فریضہ سونپا تھا ہم یہ آج بڑے فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس سلسلے میں موجودہ قیادت کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی وہ نظام ہے جو حقیقت میں عوام کی دادرسی کرتا ہے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ قیادت نے بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرکے جمہوری نظام کو مزید استحکام بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اور اختیارات عوام کی امانت ہیں جو صرف اور صرف انہی کی بہتری کے لئے خرچ ہوں تو آئندہ بھی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنا چاہے واویلاکرلیں ہم عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہر دًور میں مسلم لیگ(ن) پر الزام تراشی کی ، ان کے جھوٹے دعوئوں کا نتیجہ پہلے بھی زیرو نکلا اور آئندہ بھی وہ ناکام ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو یہ ڈر ہے کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کے مسائل تیزی سے حل کرنے میں مصروف ہے ، آئندہ انتخابات میں ان کے پاس اپنی سیاست چمکانے کے لئے کوئی ایشو باقی نہیں رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.