بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نیزا پیرا سیکٹر پر پھر بلا اشتعال فائرنگ،دو شہری زخمی

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کو دھول چٹا دی

ہفتہ 3 جون 2017 02:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر نیزا پیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کو دھول چٹا دی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے جمعہ کی شام لائن آف کنٹرول سے ملحقہ نیزا پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی ‘ فائرنگ کے نتیجہ میں دو شہری زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ۔ (عابد شاہ)